Gas Leakage Web ad 1

مظفرآباد نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنایا، مریم اورنگزیب

0

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ صرف مسلم لیگ (ن) کر سکتی ہے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے کشمیر جانے سے مخالفین بوکھلا گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد نے پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور کارکن انتخاب میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

مریم اورنگزیب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے بجائے نواز شریف جیسی موٹرویز اور شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جبکہ مظفرآباد کی سڑکوں پر آج گرین بسیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 18 ماہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنا گھر، اپنی چھت” منصوبے کے تحت دو لاکھ افراد کو گھر فراہم کیے، ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور 50 ہزار طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دی گئیں۔ ان کے بقول، آج ملک بھر میں لوگ مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.