Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی ٹیم پر انعامی رقم کی بارش ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

نیویارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جبکہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

عمر کا اثر یا بیماری؟ سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

فیصلہ اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہوا، جب اسپین کے فیرن ٹوریس نے ملنے والا سنہری موقع ضائع نہ کرتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی اور اپنی ٹیم کو 16 برس بعد دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح بنا دیا۔

ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ 2022 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملے تھے۔

رنر اپ ارجنٹائن کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور چوتھے نمبر پر رہنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

اس سے قبل 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.