Gas Leakage Web ad 1

برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ

0

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے میلبورن میں ملاقات کے بعد بھارت کو یورینیم کی برآمدات سے متعلق انتظامی معاہدے کا اعلان کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ آسٹریلیا بھارت کو کتنی مقدار میں یورینیم فراہم کرے گا یا برآمدات کا آغاز کب سے ہوگا۔

مون سون، ہیٹ ویو اور اربن فلڈنگ کا خدشہ، تمام ادارے الرٹ رہیں: مریم نواز

واضح رہے کہ 2014 میں دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا تھا، تاہم آسٹریلیا سے بھارت کو یورینیم کی فراہمی خدشات کے باعث تعطل کا شکار رہی، کیونکہ یہ اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا کہ یورینیم کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریلیا دنیا میں یورینیم کے سب سے بڑے معلوم ذخائر رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، تاہم وہ خود نہ جوہری توانائی استعمال کرتا ہے اور نہ ہی جوہری ہتھیار رکھتا ہے، جبکہ اس کی یورینیم پیداوار کا بڑا حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے 2047 تک 100 گیگاواٹ جوہری توانائی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

بھارت جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا دستخط کنندہ نہیں، جبکہ آسٹریلیا این پی ٹی کا رکن ہونے کے باعث ماضی میں ایسے ممالک کو یورینیم فروخت کرنے سے گریز کرتا رہا ہے جو اس معاہدے کا حصہ نہیں تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.