Gas Leakage Web ad 1

ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا: وزیراعظم

0

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف بھی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ کا کردار شاندار رہا۔

گلوبل ٹارچر انڈیکس 2026: طالبان کے قید خانوں میں خواتین کی بڑھتی تعداد اور تشدد کی ہولناک داستان

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس میں دوست ممالک کا تعاون بھی قابلِ قدر رہا، جبکہ امن کے قیام کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب و روز انتھک محنت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ شکست کے بعد پراکسیز کا استعمال کر رہا ہے اور پاکستان بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان دہشت گردی کو مکمل طور پر ناکام بنانے اور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے اور کشمیر و فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.