Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی

0

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزامات پر چین کو مشترکہ انتباہ جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چین کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حساس معلومات کے حصول کے لیے ملازمتوں کے پلیٹ فارمز کا مبینہ استعمال تشویش کا باعث ہے۔

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین جعلی ملازمتوں کی پیشکشوں کے ذریعے خفیہ اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے فرضی شناختیں اور جعلی ملازمتوں کے اشتہارات استعمال کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف افراد کو پرکشش ملازمتوں کی پیشکش کر کے ان سے رابطہ کیا جاتا ہے اور بعد ازاں حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اتحادی ممالک نے شہریوں اور اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ ملازمتوں کی پیشکشوں، نامعلوم بھرتی کرنے والوں اور مشتبہ آن لائن رابطوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی حساس معلومات کے تبادلے سے پہلے مکمل تصدیق کو یقینی بنائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.