Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0

جاپان کے شہر Kakamigahara میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے Bangladesh کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا۔

Gas Leakage Web ad 2

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے دو گول اسکور کیے، جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحییٰ نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

بنگلادیش کی جانب سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم پاکستانی ٹیم مجموعی طور پر میچ پر حاوی رہی۔ شاندار کھیل کے مظاہرے پر محمد یحییٰ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، جبکہ مڈفیلڈ اور دفاعی کھلاڑیوں نے بھی منظم کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ تر وقت گیند اور کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور ٹائٹل کے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف India سے 5 جون کو ہوگا۔

Pakistan Hockey Federation کے صدر Mohyuddin Ahmad Wani نے ٹیم اور مینجمنٹ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور قومی ہاکی کے روشن مستقبل کو مزید مضبوط بنائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.