Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا

0

امریکا نے روسی تیل تک رسائی کے لیے 30 روزہ جنرل لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ سمندر میں موجود اور پھنسے ہوئے روسی تیل تک رسائی ممکن بنانے کے لیے 30 دن کا جنرل لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ضرورت کے مطابق مخصوص لائسنس جاری کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔

شہباز شریف سے بانی فریڈم ہولڈنگ کارپوریشن کی ملاقات، اقتصادی امور پر گفتگو

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ جنرل لائسنس خام تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے توانائی کے اعتبار سے کمزور ممالک تک تیل کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت تیل کی سپلائی برقرار رکھنے اور قیمتوں میں کمی لانے کے مقصد سے دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.