Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

0

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نیوی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز کے ان پانیوں پر، جو اس کے ساحل کے قریب واقع ہیں، نئے اصول نافذ کرے گا۔

پاکستان کی حمایت سے اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع

مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب عربی خلیج اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) تک کنٹرول رکھتی ہے اور ان پانیوں کو ایران کے عوام کے لیے فخر اور طاقت جبکہ خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے متفق نہیں ہیں اور ان کے مطابق اب فیصلہ یا تو جنگ کی صورت میں ہوگا یا سفارتی حل کی طرف جانا ہوگا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.