Gas Leakage Web ad 1

امریکی فوج کے میزائل ختم ہونے کے قریب؟ نئی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0

امریکا کو ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران میزائلوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے بعد مستقبل میں اسلحے کی کمی کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین اور پینٹاگون کے جائزوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے اہم میزائل ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے۔ اس صورتحال میں اگر آئندہ چند برسوں میں کوئی نئی جنگ چھڑتی ہے تو امریکا کو میزائلوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت انتخابات: 24 حلقوں سے 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ایک حالیہ تجزیے کے مطابق تقریباً 7 ہفتوں کی جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے میزائلوں کے ذخیرے کا کم از کم 45 فیصد استعمال کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے تھاڈ میزائلوں کا کم از کم نصف حصہ استعمال ہو چکا ہے، جبکہ انٹرسیپٹر میزائلوں کا بھی تقریباً 50 فیصد خرچ کیا جا چکا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے رواں سال کے آغاز میں میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف معاہدے کیے تھے، تاہم ان ہتھیاروں کی تیاری اور ترسیل میں 3 سے 5 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر موجودہ جنگ بندی برقرار نہیں رہتی تو امریکا کے پاس ایران کے خلاف فوری کارروائیوں کے لیے کافی اسلحہ موجود ہو سکتا ہے، تاہم طویل مدت میں اس کے ذخائر کمزور ہو سکتے ہیں، اور خاص طور پر چین جیسے بڑے حریف کے مقابلے میں یہ صورتحال مزید دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی اسلحہ ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، جس کے عالمی سطح پر طاقت کے توازن پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.