Gas Leakage Web ad 1

گلگت انتخابات: 24 حلقوں سے 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

0

گلگت بلتستان میں 7 جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ گلگت حلقہ 1 سے 34، حلقہ 2 سے 58 اور حلقہ 3 سے 32 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ہیں۔

27 ویں ترمیم پر عملدرآمد: ہائیکورٹ کے ججز کے دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کی تیاریاں

نگر 1 سے 38 اور نگر 2 سے 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ہنزہ کے واحد حلقے سے 38 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسکردو حلقہ 1 سے 33، حلقہ 2 سے 23، حلقہ 3 سے 18 اور حلقہ 4 سے 25 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کھرمنگ سے 21 اور ضلع شگر سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ گانچھے حلقہ 1 سے 15، حلقہ 2 سے 29 اور حلقہ 3 سے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔

استور حلقہ 1 سے 19 جبکہ حلقہ 2 سے 57 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دیامر حلقہ 1 سے 29، حلقہ 2 سے 15، حلقہ 3 سے 14 اور حلقہ 4 سے 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

غذر حلقہ 1 سے 20، حلقہ 2 سے 42 اور حلقہ 3 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر گلگت حلقہ 2 میں سب سے زیادہ 58 امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے جبکہ دیامر 4 میں سب سے کم 11 امیدوار انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.