خطے کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ایک اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ذرائع کے مطابق سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔