Gas Leakage Web ad 1

ایرانی اسپیکر کا لبنان جنگ بندی میں ثالثی پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔

ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا اور مکمل کامیابی حاصل ہونے تک سب ایک ساتھ رہیں گے، جبکہ اس پیش رفت کو حتمی کامیابی تک نہایت محتاط انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.