فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر آمادہ کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اس ملاقات کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان ریلوے پنجاب میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کے روز تہران میں مصروف دن گزارا۔
انہوں نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ایک اہم ملاقات کی۔ باقر قالیباف کو ایرانی حکومت میں ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ اس ایرانی وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں جو اسلام آباد کا دورہ کر چکا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی۔