Gas Leakage Web ad 1

ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو امریکا کے حوالے کرنے پر بھی تیار ہو گیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب دھول میں تبدیل ہو چکا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکا کی بات چیت بہت مثبت انداز میں جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بہت قریب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا نیا دور اسی ہفتے شروع ہو سکتا ہے اور ایران اب ان نکات پر بھی رضامند ہو گیا ہے جن پر وہ پہلے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ ہو گیا تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بمباری کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا ہے، جبکہ حزب اللہ کے ساتھ بات چیت لبنانی حکومت کرے گی۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست شخصیات قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.