Gas Leakage Web ad 1

ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بہت جلد فتح حاصل ہو جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایک بہت اچھا ملک ہے اور وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی شروع، بیروت میں شہریوں کا جشن، ہوائی فائرنگ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونی چاہیے اور یہ جنگ مثبت انداز میں اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تنازعہ دو ماہ کے اندر ختم ہو جائے گا اور امریکا کو اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے گئے، تاہم امریکی فوج نے تمام راکٹ تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اور اسے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ معیشت میں کچھ رکاوٹیں ایران کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ویتنام اور افغانستان کی طویل جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی، تاہم موجودہ قیمتیں اس کے برعکس ہیں۔

خطاب کے دوران امریکی صدر نے ایران کو ایک ذہین ملک قرار دیا اور وہاں کے عوام کو بہادر اور لڑنے والے لوگ کہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.