Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ کے باعث مہنگائی کا دباؤ: برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بلوں میں کمی کردی گئی

0

ایران پر مسلط جنگ کے باعث دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی کے بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی معاونت کے پروگرام کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوایا جائے کیونکہ اسی کے ذریعے اشیاء کی قیمتوں میں کمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کا جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ

برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی، جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کر کے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیشنل لیونگ ویج کو بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں 24 لاکھ ملازمین کو 900 پاؤنڈ تک اضافی آمدن حاصل ہوگی، جبکہ کم از کم تنخواہ 10.85 پاؤنڈ مقرر کی جا رہی ہے، جس سے 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پاؤنڈ تک اضافی فائدہ پہنچے گا۔

انرجی بلز میں سالانہ اوسطاً 117 پاؤنڈ کمی کی جا رہی ہے، جس کا اطلاق جون تک کیا جائے گا، جبکہ ادویات کی قیمتوں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.