Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کا جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ

0

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خطے میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم اشارہ دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے امکان کے لیے فضا ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات , صوبے کو درپیش مختلف معاشی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو اپنی کامیابیوں کو ماضی کے انداز میں بیان کر رہے ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ عوام کو ممکنہ طور پر جنگ کے اختتام کے لیے ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بغیر کسی معاہدے کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو روکنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں کے اندر ایران جنگ سے علیحدگی کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور امریکا اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.