Gas Leakage Web ad 1

ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے: قادر پٹیل

0

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جب بھی عوامی حمایت کھوئی ہے تو تقسیم اور نئے صوبے کا شوشہ چھوڑا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ماضی میں خود خالد مقبول صدیقی کو را کا ایجنٹ قرار دے چکے ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ بھارت گئے تو اپنا پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ خالد مقبول صدیقی وضاحت کریں کہ مصطفیٰ کمال اس وقت جھوٹ بول رہے تھے یا آج سچ بول رہے ہیں۔

قادر پٹیل نے مزید کہا کہ عوام کو نئے صوبوں کا لولی پاپ دینے سے پہلے بتایا جائے کہ بوری بند لاشیں کس کا کلچر ہے اور بھتے کی لالچ میں کراچی کی صنعتیں کس نے برباد کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کرے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو تقسیم کرنے کی ہر کوش کے خلاف جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی جتنی بار صوبے کا کارڈ کھیلیں گے عوام اتنی ہی بار ان سے حساب مانگیں گے۔ سندھ خاص طور پر کراچی کے عوام کسی ایسے سیاسی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے جس کا مقصد لسانی بنیادوں پر تقسیم ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.