ایپل نے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف کروا دیئے، قیمت میں اضافہ، بیٹری پرفارمنس میں بہتری
ایپل نے اپنے ’’سرپرائز اینڈ شائن‘‘ ایونٹ میں نئے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرا دیے ہیں۔ اس مرتبہ دونوں ماڈلز کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ رکھی گئی ہیں، تاہم بیٹری پرفارمنس میں واضح بہتری لائی گئی ہے۔
قیمتیں
امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر جبکہ پرو میکس کی قیمت 1,299 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں ماڈلز 256 جی بی بیس اسٹوریج کے ساتھ ہیں۔ یہ گزشتہ سال کے آئی فون 17 پرو کی 1,099 ڈالر اور پرو میکس کی 1,199 ڈالر کی ابتدائی قیمت سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔ دونوں ماڈلز میں پہلی بار 2 ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔ پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہوں گے، جبکہ فونز 18 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔
بیٹری اور چارجنگ
ایپل کے ہارڈ ویئر انجینئرنگ کے نائب صدر رچ ڈنہ (Rich Dinh) نے بتایا کہ آئی فون 18 پرو صرف 15 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے اور صرف 5 منٹ کی چارجنگ سے تقریباً 6 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کرسکتا ہے۔ آئی فون 18 پرو اپنی نسبتاً چھوٹی جسامت کے باوجود گزشتہ آئی فون 17 پرو میکس جتنی بیٹری لائف رکھتا ہے۔
ایپل کے مطابق عام استعمال میں آئی فون 18 پرو تقریباً 24 گھنٹے جبکہ 18 پرو میکس تقریباً 30 گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ ویڈیو پلے بیک کے دوران پرو ماڈل تقریباً 36 گھنٹے جبکہ پرو میکس ریکارڈ 45 گھنٹے تک بیٹری فراہم کرتا ہے۔
اہم خصوصیات
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں نئی A20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے، جو 2 نینو میٹر پروسیس پر تیار کی گئی ہے اور بہتر کارکردگی کے ساتھ تھرمل مینجمنٹ فراہم کرتی ہے۔
فون میں 48 میگا پکسل مین فیوژن کیمرہ بھی دیا گیا ہے، جس میں ویری ایبل ایپرچر شامل ہے اور اسے گزشتہ چند سالوں میں سب سے بڑی کیمرہ اپ گریڈ قرار دیا گیا ہے۔
یہ موبائل فون بلیک، سلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی رنگ میں دستیاب ہوگا۔