Gas Leakage Web ad 1

آئی فون 18 کی آمد سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی

0

آئی فون 18 سیریز کی متوقع لانچنگ سے قبل مختلف ممالک میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی آج متوقع ہے، جس سے قبل مختلف ریٹیلرز نے آئی فون 17 کا اسٹاک ختم کرنے کے لیے ڈسکاؤنٹ سیلز شروع کردی ہیں۔

برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی قیمت میں 150 پاؤنڈ تک کمی کردی، جبکہ بنیادی آئی فون 17 کی قیمت بھی 100 پاؤنڈ کم کردی گئی ہے۔
پنشن ادائیگی صرف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوگی، وزارت خزانہ نے نئے قواعد جاری کردیئے
اسی طرح آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں 200 پاؤنڈ تک کمی دیکھی گئی، جبکہ یورپی ممالک میں آئی فون 17 سیریز 100 سے 150 یورو تک سستی کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 سیریز کے اعلان کے بعد آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی فروخت بند کیے جانے کا امکان ہے، جس کے باعث موجودہ ڈسکاؤنٹس صارفین کے لیے آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری موقع ثابت ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 ڈالر زیادہ ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.