Gas Leakage Web ad 1

ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

0

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خوفناک پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے، ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا داوڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ پروگرام کا آغاز اسلام آباد سے کردیا گیا ہے، جس کے تحت 12 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کی اسکریننگ کی جائے گی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
ڈاکٹر ضیا داوڑ کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ افراد کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی، جبکہ اسلام آباد میں تقریباً 17 لاکھ افراد کی اسکریننگ ہوگی۔ تمام وفاقی ملازمین کے بھی ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تین مراحل میں اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج شامل ہیں، جبکہ تشخیص اور علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ فی مریض اسکریننگ اور ٹیسٹنگ پر ساڑھے 7 ہزار روپے تک جبکہ علاج پر تقریباً 64 ہزار روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔

ڈاکٹر ضیا داوڑ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر بھی تمام مسافروں کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی، جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں اسکریننگ اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ٹیسٹ نہ کرانے والے وفاقی ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.