پرانا آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے مفت سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کی آزمائشی سہولت مزید 12 ماہ بڑھا دی ہے۔ اس سہولت کا اطلاق آئی فون 14 سے آئی فون 16 سیریز تک کے معاون ماڈلز پر ہوگا۔
کمپنی کے مطابق جن صارفین نے 9 ستمبر 2026 سے پہلے معاون آئی فون فعال کیے تھے وہ بغیر کسی اضافی فیس کے ہنگامی خدمات استعمال کر سکیں گے۔ ان میں ایمرجنسی ایس او ایس، سیٹلائٹ پیغامات، فائنڈ مائی کے ذریعے لوکیشن شیئرنگ اور روڈ سائیڈ کار سپورٹ شامل ہیں۔
یہ سہولت ان علاقوں میں خاص اہم ہے جہاں موبائل نیٹ ورک یا وائی فائی نہیں ہوتا۔ ایپل نے 2022 میں آئی فون 14 کے ساتھ سیٹلائٹ ایمرجنسی سروس متعارف کرائی تھی۔ 2026 کی توسیع آئی فون 14 صارفین کے لیے تیسری، آئی فون 15 کے لیے دوسری اور آئی فون 16 کے لیے پہلی توسیع ہے۔
مفت مدت کے بعد فیس کے بارے میں ایپل نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔