بادامی باغ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل اور اس کا دوست زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 23 سالہ فرمان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی بادشاہ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔ پولیس نے سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔