فیلڈ مارشل کے دورے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایران نے آرمی چیف عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی مثبت قرار دیدیا
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اہم سفارتی کامیابیوں کا حامل قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور دورے کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
بنگلادیش چین سے J-10CE لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری کیلئے مذاکرات کے قریب پہنچ گیا
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بھی کہا ہے کہ اعلیٰ ایرانی عہدیداروں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئیں۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایران امریکا تنازع، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے اقدامات اور علاقائی امن کے لیے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُرامن حل میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔