Gas Leakage Web ad 1

عدالت نے میر رضا کے بزنس پارٹنرکے بھائی کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی

0

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا کے بزنس پارٹنر کے بھائی عبداللہ کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے عبداللہ کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
لاہور میں پولیس اہلکار ہی چوری کی واردات میں ملوث نکلے
اس سے قبل میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد بھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

وکیل کے مطابق درخواست گزار عبداللہ، میر رضا کو چاکلیٹ سپلائی کرتا تھا۔ جس رات میر رضا گھر سے نکلا تھا، اسی رات ساڑھے تین بجے درخواست گزار کی میر رضا سے فون پر بات ہوئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس عبداللہ کو ہراساں کررہی ہے، جبکہ کام سے فارغ ہونے کے بعد میر رضا کی درخواست گزار سے عموماً اسی وقت بات ہوا کرتی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.