Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی

0

لاہور: پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی ہے۔ ان اداکاراؤں پر فحش ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کا الزام ہے۔
پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دیکر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسٹیج اداکاراؤں کے خلاف فحش ڈانس اور نامناسب اشاروں کے الزام میں ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کرسکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام کو پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.