Gas Leakage Web ad 1

تین بڑی معاشی، عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے: مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے پوری دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے۔ ان کے مطابق تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔
کیریبین پریمیئر لیگ: قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی اور ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے نہ صرف تینوں ممالک کی سرحدیں مزید محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کو بھی نئی تقویت ملے گی اور مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیا، معرکۂ حق کے دوران پوری قوم متحد رہی، بھارت کو شکست ہوئی اور یہ معاہدہ ہر پاکستانی کی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت اگر تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ معاہدے کا بنیادی مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.