شاہدرہ میں نیو راوی پل پر مجاہد سکواڈ نے ناکہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دیگر شہروں سے پتنگ بازی کے لیے ڈور لانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق ملزمان سے مختلف اقسام کی 44 ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان سمیت شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔