Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے: صدر زرداری

0

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زیارت میں فتنہ الخوارج کے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چاروں رہنماؤں نے زیارت کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے کلیئرنس آپریشن میں 15 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

امریکی، اسرائیلی حملوں میں ہلاک ایرانی شہریوں کا بدلہ لیا جائے گا: باقر قالیباف

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن دشمن دہشت گردوں کے مکمل سدباب تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ملک کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست اور ہلاکت ہے۔

واضح رہے کہ زیارت میں مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ بعد ازاں کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.