Gas Leakage Web ad 1

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیر خزانہ

0

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور پانڈا بانڈ کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے: صدر زرداری

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کرپشن کے خاتمے اور ٹیکس نظام کو آسان اور مؤثر بنانے پر مرکوز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے تجارتی تعلقات کو وسعت دے اور پاکستان بھی اس سمت میں پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت جدید، شفاف اور مضبوط بینکاری نظام کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی شعبے میں اصلاحات سے کاروباری سرگرمیوں اور اقتصادی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بینکاری شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لیے سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم وزیراعظم مزید بہتری اور اصلاحات کے خواہاں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.