اسلام آباد: پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن (پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کے حصول میں ناکام رہیں، جس کے باعث پاسکو کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً مکمل طور پر ختم ہوگئے۔
راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، میٹرو بس کی چھت ٹپکنے لگی
رپورٹ کے مطابق اب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ درآمد سے قبل ضروری شرائط پوری کرنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق شرائط میں پری شپمنٹ انسپیکشن اور صوبوں کی جانب سے اپنی ضروریات کے لیے درکار رقم فراہم کرنا شامل ہیں۔



