پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں: وزیراعظم
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورۂ ترکیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نمایاں ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں توانائی، کان کنی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں۔
شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی ادارے بھرپور عزم اور قربانیوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے امن و استحکام کے قیام کے لیے متحد ہیں اور دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے۔