اسلام آباد: پاکستانی فری لانسرز کی نئے مالی سال کے پہلے ماہ برآمدی آمدن میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز نے جولائی 2026 میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہی تھی۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کےخلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ ایک ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ مالی سال 2024-25 میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔
مالی سال 2023-24 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز جبکہ مالی سال 2022-23 میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی تھی۔