Gas Leakage Web ad 1

صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا: وزیراعظم

0

ترکیہ میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ استنبول ایک خوبصورت شہر ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا ہے، جبکہ ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے لازوال تعلقات کی ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے، جس کی بنیاد ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران رکھی گئی تھی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں ترکیہ کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی۔

دریائے سندھ اور چناب کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا، چارہ کھاتی بھینس بھی بہہ گئی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کی بدولت پاکستان کو اہم ثالثی کردار ادا کرنے کا موقع ملا، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں بھی پاکستان نے خلوصِ نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک نہایت کٹھن سفارتی مشن تھا، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب امن کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اسے دوطرفہ تعاون اور علاقائی خوشحالی کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ترکیہ کا صنعتی منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.