Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں: رجب طیب اردوان

0

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر اردوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر مشکل گھڑی میں باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فیفا ورلڈکپ: پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون کس کے مدمقابل آئے گا؟

ترک صدر نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو عالمی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ ہر شعبے میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

رجب طیب اردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں کو نقصان پہنچانے یا سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب خطے کو مختلف چیلنجز اور اسرائیلی جارحیت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.