سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک غیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق کئی سوالات کو جنم دیتی ہے، جبکہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی باعثِ شرمندگی بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد بن جانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ سال میں نجی شعبے کو 1800 ارب روپے کے قرضے جاری کیے، بینکنگ انڈسٹری
عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت کئی برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے اور نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود بیرون ملک ملنے والے اعزازات کی بھرپور تشہیر کی جاتی رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ عام بھارتی عوام اپنے ملک میں سنگین مسائل اور چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔