Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی قید تنہائی سے متعلق درخواستوں پر اہم پیشرفت

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ، جیل ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس خادم حسین سومرو نے حکم دیا کہ اگر دونوں قیدیوں کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے تو عدالت کو بتایا جائے کہ انہیں کس قانون کے تحت، کن حالات میں اور کتنے عرصے کے لیے تنہائی میں رکھا گیا اور آیا یہ اقدام بطور سزا کیا گیا یا نہیں۔

امریکا کے250 ویں یوم آزادی پر امریکی پائلٹ نے ناقابل یقین اسکائی ڈرائنگ بنا ڈالی

عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں موجودہ صورتحال، انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور قیدِ تنہائی سے متعلق لگائے گئے الزامات کی مکمل تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ کیس کے میرٹ پر بھی رپورٹ اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دونوں قیدیوں کا جیل ریکارڈ، رجسٹر ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر جیل کی سطح کا ایسا افسر عدالت میں پیش کیا جائے جو کیس کے تمام حقائق اور حالات سے مکمل آگاہ ہو۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست تک رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.