Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بانی کی صحت، جیل سہولیات اور قانونی امور سے متعلق اہم انکشافات اور سفارشات شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی اچانک اور تقریباً مکمل طور پر متاثر ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر کے انجکشن لگائے گئے۔ تاہم بانی کے مطابق علاج کے باوجود دائیں آنکھ سے صرف 10 سے 15 فیصد نظر آ رہی ہے۔ اکتوبر 2025 تک ان کی نظر 6/6 تھی، مگر اکتوبر کے بعد دائیں آنکھ سے دھندلا دکھائی دینا شروع ہوا۔

تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام؛ پاکستان امن اور برداشت کے فروغ کیلیے پرعزم ہے، صدر مملکت

بانی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بارہا آنکھ کی تکلیف سے آگاہ کیا، لیکن شکایت کے باوجود تین ماہ تک مناسب علاج نہیں کرایا گیا۔ بعد ازاں پمز ہسپتال کے ماہرِ چشم ڈاکٹر عارف نے معائنہ کیا، تاہم دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد باقی رہ گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ پانچ ماہ سے وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اور بہنوں اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات نہ ہونے پر بھی انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

جیل سہولیات سے متعلق بانی نے شکایت کی کہ سردیوں میں صرف ایک چھوٹا ہیٹر فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ گرمیوں میں سیل میں شدید حبس ہوتا ہے۔ مچھر اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، گرمیوں میں نیند پوری نہ ہونا اور ریفریجریٹر کی سہولت میسر نہ ہونا بھی ان کے مسائل میں شامل ہیں۔ فراہم کردہ کول باکس مؤثر نہیں ہوتا اور گرمیوں کے دوران انہیں دو سے تین بار فوڈ پوائزننگ کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دو سال سے زائد عرصے سے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل حکام کو فوری طبی اقدامات کی سفارش کی ہے، ساتھ ہی کتابوں کی فراہمی، منصفانہ قانونی ٹرائل اور بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی سہولت دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.