اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات پہلی مرتبہ 26 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
یومِ عاشور پر بہترین انتظامات، سہیل آفریدی کا پولیس اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 کے اسی عرصے میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کی یہ درآمدات مکمل تیار شدہ یونٹس (Completely Built Units) کی صورت میں کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور حکومتی مراعات کے باعث ہیوی ٹرانسپورٹ کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں یہ درآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔