Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز کی رجسٹریشن شروع، شہریوں کے لیے محفوظ سفر یقینی

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز کی رجسٹریشن شروع، شہریوں کے لیے محفوظ سفر یقینی

0

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تیار کردہ رجسٹریشن ڈیش بورڈ اب مکمل طور پر فعال ہے، اور پہلے ہی روز 313 ڈرائیورز نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کو ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا جسے وہ اپنی گاڑی پر چسپاں کریں گے، تاکہ شہری اس کو سکین کرکے ڈرائیور کی رجسٹریشن کی صورتحال باآسانی معلوم کر سکیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دنیا کا سب سے معمر کاکٹیل

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر صرف رجسٹرڈ گاڑیوں میں سفر کریں۔

ڈرائیور اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے مطلوبہ معلومات اپ لوڈ کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اور رجسٹریشن ڈیش بورڈ کو صارف دوست اور آسان بنایا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اور تمام رجسٹریشن مکمل کرنے والے ڈرائیورز کی بدولت سفری نظام مزید محفوظ اور شفاف ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.