بجلی کی قیمت: وزیر اعظم کی وزیر توانائی کو اہم ہدایات
بجلی کی قیمت: وزیر اعظم کی وزیر توانائی کو اہم ہدایات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کے ویلنگ چارجز کو مناسب سطح پر لانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں اور سفارشات پیش کریں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کی ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء، معاون خصوصی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں معاشی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے اسٹار بن کر ابھرے: واشنگٹن ٹائمز
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صنعتوں کو علاقائی مسابقتی نرخوں پر بجلی فراہم کرنا اولین ہدف ہے۔ اجلاس میں بجلی کے ٹیرف اسٹرکچر، ترسیل میں مشکلات، مناسب نرخوں اور ٹرانسمشن و وولٹیج کے نظام کو قابل اعتماد بنانے کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت 72 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے شہزاد سلیم کی سربراہی میں نجی شعبے سے مشاورت کرنے والی توانائی کمیٹی کی محنت کو سراہا اور کہا کہ دیگر شعبوں کی ورکنگ گروپس کی سفارشات کے مکمل ہونے کے بعد معیشت کی ترقی کا قومی پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔