Gas Leakage Web ad 1

راجہ شاہد حسین ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ آزاد کشمیر تعینات

0

آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلوں و تقرریوں میں نرمی کرتے ہوئے سینئر موسٹ ایڈیشنل سیکرٹری بی ایس 19 راجہ شاہد حسین کو محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راجہ شاہد حسین اس سے قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سمیت دیگر اہم انتظامی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ محکمہ اطلاعات میں بطور سربراہِ منسلکہ محکمہ بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں تاحکمِ ثانی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.