واٹس ایپ چیٹ میں تازہ تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق تجاویز کا فیچر شامل
نئے فیچر کے تحت صارف کو چیٹ بار کے اوپر تصویر یا ویڈیو کا تھمب نیل دکھائی دے گا یا کیمرے کا آئیکون عارضی طور پر اس تھمب نیل سے تبدیل ہو جائے گا۔

صارف کی تجویز پر ٹیپ کرنے سے تصویر یا ویڈیو فوری طور پر نہیں بھیجی جائے گی بلکہ ایڈیٹنگ کا آپشن کھل جائے گا جہاں کیپشن اور اسٹیکر بھی شامل کیے جا سکیں گے۔
صارف چاہے تو تجویز کو نظر انداز کر کے معمول کے مطابق چیٹنگ جاری رکھ سکتا ہے، یا واٹس ایپ گیلری میں موجود تازہ ترین فائل کو منتخب کرے گا خواہ وہ تصویر ہو، اسکرین شاٹ ہو یا کسی دوسری ایپ سے محفوظ کی گئی ویڈیو۔
یہ فیچر اکاؤنٹ پر دستیاب ہوتے ہی خودکار طور پر فعال ہو جائے گا، تاہم صارفین سیٹنگز میں جا کر چیٹس کے آپشن سے ریسنٹ میڈیا سجیشن بند بھی کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کی فراہمی مرحلہ وار جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کو دستیاب ہونے کی توقع ہے۔



