Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا عوامی سہولیات، شفاف ترقیاتی منصوبوں اور ڈیجیٹل گورننس پر زور

0

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ سرکاری وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بھرتیاں تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ ایکٹ کے تحت میرٹ پر کی جائیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور ریاستی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے منصوبوں کی منظوری سے قبل جامع منصوبہ بندی اور اچھی ساکھ رکھنے والی فرموں اور کنٹریکٹرز کے انتخاب پر بھی زور دیا۔

وادی لیپہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ وادی لیپہ کے ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا، جبکہ صحت کی سہولیات کی اپ گریڈیشن، شجرکاری اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اے جے کے ڈیجیٹل پورٹل کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے پورٹل کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات آن لائن فراہم کی جائیں تاکہ انہیں سرکاری اداروں کے بار بار چکر نہ لگانا پڑیں۔ وزیراعظم کے مطابق ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.