Gas Leakage Web ad 1

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر

0

مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء کو آزاد حکومت کا قیام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر قومی سلامتی
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر کے تناظر میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر محمد نجیب خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی استقامت، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط ادارے ایک خوشحال اور مستحکم ریاست کی بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق ریاست کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.