*چین میں فوجی مقابلوں میں پاکستانی کیڈٹس کی شاندار کامیابی*

نانجنگ میں منعقدہ مقابلوں میں پاکستان سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔
کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مجموعی 29 ٹیموں میں دوسری پوزیشن لے کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستانی ٹیم نے کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں اپنا پروجیکٹ ’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘‘ پیش کیا۔



