
پنجاب میں اس عرصے میں طلاق کے 3 لاکھ 47 ہزار جبکہ خلع کے 1 لاکھ 14 ہزار مقدمات سامنے آئے۔
لاہور میں 2021 میں 11 ہزار سے زائد، 2022 میں 13 ہزار سے زائد، 2023 میں 14 ہزار سے زائد اور 2024 میں 16 ہزار سے زیادہ خلع سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔ مئی 2025 تک مزید 3 ہزار 800 سے زائد سرٹیفکیٹس جاری ہو چکے تھے۔
اسلام آباد کی فیملی کورٹس میں روزانہ 300 سے زائد مقدمات دائر ہو رہے ہیں، رواں سال خلع کے مقدمات 45 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
2024 میں سندھ بھر میں خواتین نے خلع کے 20 ہزار 828 مقدمات دائر کیے، جن میں سے 17 ہزار 469 میں خلع منظور ہوئی۔



