Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کیلئے تیار کرلیاگیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ

0

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنیں گے، جبکہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے آئندہ وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی سے ایک رکن کو توڑ کر آئندہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے تیار کرلیا گیا ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومتی رضامندی اور مدد سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بنایا جائے گا، جس کے بعد اسی فارورڈ بلاک کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل جمہوری انداز میں آگے بڑھنے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی موجود رہے گی اور کسی کو بھی پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے حوالے سے اپنی جدوجہد کررہی ہے اور کسی دوسری جماعت کے ایجنڈے کے بجائے اپنے پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور عوام کی جان، مال اور عزت محفوظ ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا معاملہ صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جانے چاہییں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کا بھی بتایا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.