قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک ملک بھر میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 349 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

وزارتِ ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق 2022 میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 42 واقعات پیش آئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 58 رہی۔ اسی طرح 2024 کے دوران ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 95 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
اماراتی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کیلئے نامزد
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 2025 میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 93 واقعات پیش آئے، جبکہ 2026 میں 24 ستمبر تک ایسے 61 واقعات رپورٹ ہوئے۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 13 ٹرینیں دہشت گردی اور تخریب کاری کا نشانہ بنیں، جبکہ ریلوے ٹریک میں خرابی کے باعث 120 ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران انسانی غلطی کے باعث بھی 95 ٹرینوں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔



