اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تمام متعلقہ ملازمین کو 90 روز کے اندر ڈیکلیریشن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں مقررہ مدت کے اندر اپنی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس سلسلے میں غیر ملکی شہریت سے متعلق پرفارما بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنے ماتحت افسران کے بارے میں مطلوبہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ پرفارما میں سرکاری ملازمین کے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور ان کی سفری دستاویزات سے متعلق معلومات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ کسی غیر ملکی شہری سے شادی کی صورت میں اس کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔



